منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم پر جائز تنقید کرنا ہر کسی کا حق ہے ،فریڈم آف سپیچ پر حملہ قبول نہیں : جواد احمد

datetime 30  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پر جائز تنقید کرنا ہر کسی کا حق ہے یہ کوئی فاشسٹ سیاست نہیں ،فریڈم آف سپیچ پر حملہ قبول نہیں ،پی ٹی آئی نے تشدد کی سیاست کو جنم دیا ہے ،عمران خان کی ساری سیاست کا محور صرف

نواز شریف اور شہباز شریف کو ٹارگٹ کرنا تھا جو انھوں نے ہر جگہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جواد احمد نے کہاکہ وزیر اعظم پر جائز تنقید کرنا ہر کسی کا حق ہے یہ کوئی فاشسٹ سیاست نہیں ،فریڈم آف سپیچ پر حملہ قبول نہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تشدد کی سیاست کو جنم دیا ہے ،عمران خان کی ساری سیاست کا محور صرف نواز شریف اور شہباز شریف کو ٹارگٹ کرنا تھا جو انہوں نے ہر جگہ کیا انہیں اپنے اوپر ہونے والی تنقید برداشت نہیں سیاسست کے خار زار میں ہر ایک کو تنقید برداشت کرنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے کارکنوں میں تنقید کو برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرنے کا درس دیں اور اس کی مذمت کریں۔انہوں نے کہاکہ فیصل آباد میں سوشل میڈیا سیمینار کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کی بدتمیزی اور ہلڑ بازی نے انہیں تقریر مکمل نہیں کرنے دی کیونکہ پی ٹی آئی کارکنوں کو تنقید پسند نہیں حالانکہ وہ ان سمیت ماضی کی حکومتوں پر تنقید کررہے تھے،وزیر اعظم عمران خان اپنے کارکنوں میں تنقید برداشت کرنے کا مادہ پیدا کرنے کااعلان کریں کیونکہ تنقید تو سیاست کا بنیادی رکن ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ہلڑ بازی کرکے تقریب کا ماحول بدلنے والے یہ تمام لوگ آئندہ برابری پارٹی میں ہی شمولیت اختیار کریں گے تاکہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…