جمعرات‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2026 

سیاسی پارٹی ملک کے 99فیصد عوام کیلئے بنائی ہے ، پارٹی میں کوئی جاگیردار اور سرمایہ دار شامل نہیں : جواد احمد

datetime 13  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)نامور گلوکارجواد احمد نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹی ملک کے 99فیصد عوام کیلئے بنائی ہے ، میر ی پارٹی میں کوئی جاگیردار اور سرمایہ دار شامل نہیں اور یہ ایک عام آدمی کی بات کرنے والی سیاسی جماعت ہے جس کی فنڈنگ بھی اپنی جیب سے کرتا ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں جواد احمد نے کہا کہ اشرافیہ نے نہ صرف اس ملک کو یر غمال بنا رکھا ہے بلکہ غریبوں کے حقوق بھی غصب کر رکھے ہیں ۔ عمران خان چار سو

کنال کے گھر میں رہتے ہیں حالانکہ ان کی ضروریات ایک کنال کے گھر میں پوری ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش نہیں بلکہ میں لوگوں کو شعور دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے حقوق کو پہچانیں اور حکمرانوں سے ان کا تقاضہ کریں۔انہوں نے کہا کہ میں نے علامہ محمد اقبال ،مرزا غالب ، میر تقی میر ،فیض احمد فیض اور دیگر شعراء کا کلام پڑھا ہے جس کے بعد میں خود بھی شاعری کرنے لگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…