منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

کایلی جینرامریکہ کی 5 امیر ترین سیلیبرٹی بن گئی

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)کایلی جینر کو ہوسکتا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا میں موجودگی یا بہنوں کی وجہ سے جانا جاتا ہو مگر سوشل میڈیا پر متحرک یہ خاتون اس وقت امریکا کی 5 امیر ترین سیلیبرٹی بن چکی ہے اور دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی (پاکستان کے مطابق کھرب پتی) بننے کے قریب ہیں۔امریکی جریدے فوربس نے امریکا کی امیر ترین سیلیبرٹیز کی فہرست جاری کی ہے جس میں بتایا گیا

کہ کایلی جینر اس وقت 90 کروڑ ڈالرز سے زائد (ایک کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی مالک ہیں اور اس لسٹ میں 5 ویں نمبر پر ہیں۔اس سے قبل رواں سال یوٹیوب پر سب سے زیادہ وائرل ویڈیو بھی کایلی جینر کی قرار پائی تھی جبکہ انسٹاگرام کی مقبول ترین تصویر کا اعزاز بھی وہ اپنے نام کرچکی ہیں۔اب ان کے حصے میں امریکا کی 5 ویں امیر ترین شخصیت کا اعزاز آیا ہے اور وہ بھی محض 21 سال کی عمر میں۔کایلی جینر جو بہت جلد کم عمر ترین ارب پتی بن کر مارک زکربرگ سے یہ ریکارڈ چھیننے والی ہیں، کا فوربس سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا’سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام نے میری کامیابی میں بڑا کردار کیا۔ان کے بقول ‘ سوشل ایک حیرت انگیز پلیٹ فارم ہے، جس سے مجھے مداحوں اور اپنے صارفین تک آسانی سے رسائی مل جاتی ہے۔اس فہرست میں لیجنڈ پروڈیوسر جارج لوکاس 5.4 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے، ڈائریکٹر اسٹیون سپیلبرگ 3.7 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے، اوپرا وانفرے 2.8 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے، مائیکل جورڈن 1.7 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ ریپر جے زی 90 کروڑ ڈالرز کے ساتھ کایلی جینر کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں۔اس سے قبل امریکا کی امیر ترین خواتین کی فہرست رواں سال جون میں فوربس نے جاری کی تھی جس کے مطابق کایلی جینر نہ صرف اپنی بہنوں میں سب سے زیادہ امیر ہیں بلکہ وہ امریکا کی امیر ترین خواتین میں 27 ویں نمبر پر موجود ہیں۔کایلی جینر کے مقابلے میں ان کی بڑی بہن اور مقبول رئیلٹی اسٹار کم کاردیشین کے اثاثوں کی مالیت صرف 35 کروڑ ڈالرز کے قریب ہے۔21 سالہ کایلی جینر کے اثاثوں میں اتنا اضافہ ان کی میک اپ مصنوعات کی مقبولیت کا نتیجہ ہے۔کایلی کاسمیٹکس کی مالیت اس وقت 80 کروڑ ڈالرز کے قریب ہے اور گزشتہ سال اس کمپنی نے 33

کروڑ ڈالرز کی مصنوعات فروخت کیں۔کایلی جینر ہی اس کمپنی کی واحد مالک ہیں۔انہوں نے اپنی کمپنی کو درحقیقت سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کامیاب بنایا ہے اور کمپنی میں صرف 5 کل وقتی ملازمین ہیں، جس کی وجہ سے انتظامی اخراجات بھی بہت کم ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کے اثر رسوخ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رواں سال فروری میں اسنیپ چیٹ کے خلاف ان کے 18 لفظی پیغام نے فیس بک کو 13 کھرب روپے کا فائدہ پہنچا دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…