لاہور (این این آئی) اداکارہ فضا علی نے کہا ہے کہ خوبصورتی کے لئے انسان کا دل خوبصورت ہونا چاہیے تو باطنی خوبصورتی خود باخود آجاتی ہے ، میں نے کبھی خود کو کبھی خوبصورت نہیں سمجھا البتہ اپنی خوبصورتی کے لئے اچھے عمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں ۔ انہوں نے این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں صرف ٹی وی ڈرامہ اور شوز تک محدود رہنا چاہتی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے شوبز میں متعارف کروانے کا سہرا ہدایت کا ر جاوید فاضل
مرحوم کے سر ہے جنہوں نے مجھے اپنی ڈرامہ سیریل میں کاسٹ کیا اور پہلی ہی ڈرامہ سیریل میری ہٹ ہوئی جس کے بعد میرے پاس مسلسل ڈرامہ سیریلز کی ایک لسٹ آگئی مگر میں نے بڑا سلیکٹیو کام کیا اور اب بھی میں کوئی بھی ڈرامہ کرتی ہوں تو پہلے سکرپٹ کا مطالعہ کرتی ہوں اور پھر اس کے بارے میں فیصلہ کرتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایکٹر کو سٹار بنانے میں شائقین کے ساتھ میڈیا کا بڑا رول ہوتا ہے اور میں اپنے میڈیا کے تمام ساتھیوں کی بڑی مشکور ہوں جنہوں نے ہر قدم میرا ساتھ دیا ۔