اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

سہانا خان نے اداکاری سے قبل ہی فلم ڈائریکشن کا کام شروع کردیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے یوں تو رواں برس اگست میں فیشن میگزین ’ووگ‘ کے لیے فوٹو شوٹ کرواکر فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا۔تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی جلد ہی اداکاری کی شروعات کرنے والی ہیں۔

جہاں شاہ رخ خان کی بیٹی کی اداکاری کی شروعات کی چہ مگوئیاں ہیں، وہیں ان کے بیٹے آرین خان کی جانب سے بھی اداکاری کے میدان میں آنے کی خبریں ہیں۔تاہم ان کے والد شاہ رخ خان نے واضح کیا ہے کہ ان کے بچے فی الحال اداکاری کے قابل نہیں، انہیں اداکاری کرنے سے پہلے سیکھنا اور سمجھنا ہوگا کہ اداکاری کیا ہوتی ہے؟لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ سہانا خان نے اداکاری سے قبل ہی فلم ڈائریکشن کا کام شروع کردیا۔اور یہ انکشاف خود شاہ رخ خان نے کیا کہ ان کی بیٹی ان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں۔دکن کیرونیکل سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی سہانا خان آئندہ 4 سال تک امریکا سمیت دیگر ممالک میں تعلیم جاری رکھیں گی، جس کے بعد ہی وہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے اہل ہوں گی۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سہانا خان کو واضح بتادیا ہے کہ اگر وہ فلم پروڈکشن یا پھر اداکاری میں آنا چاہتی ہیں تو پہلے انہیں یہ سیکھنا اور سمجھنا ہوگا کہ اداکاری ہوتی کیا ہے اور فلم پروڈکشن کیسے ہوتی ہے؟ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ سہانا خان اس وقت لندن سے اداکاری کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، ساتھ ہی وہ کچھ انٹرنیشنل انٹرن شپس بھی کر رہی ہیں۔شاہ رخ خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کی بیٹی سہانا خان ان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی اسٹنٹ ڈائریکٹر بھی ہیں۔ان کے مطابق اگرچہ ان کی بیٹی بیرون ملک زیرتعلیم ہیں، تاہم انہوں نے ہدایت کار آنند ایل رائے سے درخواست کرکے انہیں اسٹنٹ ڈائریکٹر کا کام دلوایا۔شاہ رخ خان نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی کم سے کم آئندہ 4 سال تک شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں بنیں گی، وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے اوراداکاری شروع کرنے سے پہلے اس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہی اداکارہ بنیں گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…