سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپورنوجوان ہیرو واشان کو دل دے بیٹھی

16  دسمبر‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)رواں برس جولائی میں اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور یوں تو جلد ہی کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔تاہم وہ اپنے فیشن، مصروفیات اور ساتھی اداکار سے تعلقات کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں۔

جھانوی کپور اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ میں بھی نوجوان ہیرو اشان کھاتر سے رومانس کرتی دکھائی دی تھیں، اس فلم میں دونوں نے کالج کے طالب علموں کا کردار ادا کیا تھا، جنہیں ایک دوسرے سے پیار ہوجاتا ہے۔فلم کی شوٹنگ سے اس کی ریلیز تک دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھا گیا، تاہم یہ سلسلہ اب تک جاری ہے اور انہیں متعدد تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ جھانوی کپور اور اشان کھاتر کے درمیان محبت ہے، تاہم دونوں نے اس حوالے سے آج تک کوئی بیان نہیں دیا۔اگرچہ دونوں انٹرویوز اور میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں، تاہم تاحال دونوں نے ایک دوسرے سے محبت اور تعلقات کے حوالے سے کھل کر بات نہیں کی۔لیکن اب اشان کھاتر نے جھانوی کپور سے اپنی محبت اور تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑی ہے۔فلم فیئر کے مطابق اشان کھاتر حال ہی میں ممبئی میں ایک تقریب میں شریک ہوئے، جہاں صحافیوں نے ان سے جھانوی کپور کے ساتھ تعلقات اور محبت کے بارے میں پوچھا۔اگرچہ اشان کھاتر نے واضح طور پر جواب نہیں دیا، تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے جھانوی کپور کے ساتھ محبت اور تعلقات کے حوالے سے کرن جوہر کے شو میں کھل کر باتیں کی ہیں، جو جلد ہی نشر ہوگا۔اشان کھاتر نے کوئی انکشاف کرنے کے بجائے جھانوی کپور کی تعریف کی اور بتایا کہ ان دونوں کی باقاعدہ پہلی ملاقات دھڑک کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، جس کے بعد ہی وہ ایک دوسرے کے قریب آئے۔اشان کھاتر کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے جھانوی کپور کو پہلے بھی دیکھا تھا، تاہم فلم میں ایک ساتھ کام کرنے سے قبل وہ ایک دوسرے سے نا آشنا تھے۔اداکار نے بتایا کہ انہوں نے جھانوی کپور سے تعلقات پر کافی ود کرن جوہر میں کھل کر باتیں کی ہیں اور اس پروگرام کی قسط جلد ہی نشر کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…