ممبئی(این این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری کی دو صف اول کی اداکاراؤں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے درمیان گزشتہ کئی برس سے جاری سرد جنگ کا بالآخر خاتمہ ہوگیا۔نامور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کے درمیان اداکار رنبیر کپور کی وجہ سے گزشتہ کئی سال سے سرد جنگ جاری تھی تاہم کترینہ نے دپیکا کے استقبالیے کی تقریب میں شرکت کرکے اس سرد جنگ کا خاتمہ کردیا۔دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے اور کترینہ کے تعلقات کے حوالے
سے کہا کہ میں نے کترینہ کے ساتھ امن قائم کرلیاہے، میرے دل میں کترینہ کے لیے بطور آرٹسٹ اور بطور انسان بہت عزت ہے۔ کترینہ ہمار ے(میرے اوررنویرکے) استقبالیے میں آئیں اس بات کی مجھے بہت خوشی ہے۔ دپیکا نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ سے کترینہ کی مداح رہی ہیں۔اس سے قبل کترینہ کیف نے دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کے استقبالیے میں شرکت کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے تقریب میں بہت اچھا وقت گزارا اور وہ سب سے آخر میں تقریب سے روانہ ہوئی تھیں۔