ممبئی(سی پی پی ) بھارتی تامل فلموں کی اداکارہ پونم کور نے دورہ پاکستان کے دوران بنائی گئی شارٹ ڈاکومینٹری ریلیز کردی۔تفصیلات کے مابق بھارتی اداکارہ نے کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے کو دونوں ملکوں کے درمیان امن کا راستہ قرار دیا ہے، پونم کور نے گزشتہ
ماہ 21 سے 30 نومبر تک پاکستان کا دورہ کیا تھا۔اس دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کے بارے میں ایک شارٹ ڈاکومینٹری بھی بنائی جس کو گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا، پونم کپور نے کرتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں شرکت کی تھی اس کے ساتھ انہوں نے سکھوں کے اہم مقامات پر حاضری بھی دی۔