لاہور( آئی این پی) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ بیٹی کی والدین سے جہیز کا مطالبہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے،ایک لڑکی کی پرورش اور تعلیم ہی والدین کی ذمہ داری ہے،جہیز جیسی لعنت کی وجہ سے کئی لڑکیوں کی گھر تباہ ہو چکے ہیں ،اگر موجودہ حکومت کوئی اچھا کام کرنا چاہتی ہے تو سب سے پہلے جہیز کے خاتمے کا بل پاس کرے تاکہ کوئی غریب والدین جہیز نہ
ہونے کی وجہ سے اپنی بیٹی کو گھر میں بیٹھائے بڑھا نہ کرے،ایک انٹرویو کے دوران گلوکارہ رابی پیرزادہ جہیز کے معاملے میں جذباتی ہو گی ان کا کہنا تھا ایسے لڑکے والوں سے مجھے شدید نفرت ہے جو لڑکی کے باپ سے پہلے جہیز کی ڈیمانڈ کرتے ہیں ،ایک باپ آپ کو اپنی سب سے قیمتی چیز دے رہا ہے اس کے علاوہ آپ کو اور کیا چاہیے،لوگ کو اپنی سوچ تبدیل کرنی ہو گی۔