لاہور(این این آئی) ماڈل واداکارہ عمارہ بٹ نے کہا ہے کہ ماڈلنگ میرا شوق اور ایکٹنگ جنون ہے، ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کیا،افیئر کیلئے وقت نہیں ان دنوں ایک ٹی وی پراجیکٹ کر رہی ہوں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر
پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے، خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ ماڈلنگ کے ذریعے شوبز میں آئی۔عمارہ بٹ نے کہا کہ وہ سب کچھ نہیں کر سکتی جس کی مجھے میرا مذہب اور معاشرہ اجازت نہیں دیتابالی ووڈ میں کام کرنا جرم نہیں ہے۔اس وقت مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں اداکاری کررہی ہوں میں صرف ان ڈراموں میں اداکاری کی پیشکش قبول کرتی ہوں۔