ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

دنیا کی مشہور ای کامرس کمپنی نے سوناکشی کوماموں بنا دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) ای کامرس کمپنیوں کی جانب سے صارفین کے ساتھ دھوکا دہی اور غلط سامان کی ترسیل معمول کی بات ہے لیکن جب سوناکشی سنہا جیسے فلمی ستارے کو دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ہیڈ فون کے بجائے پانی کی لائنوں میں استعمال ہونے والا

والو تھمادے تو پھر عام لوگ کیا چیز ہیں۔دنیا بھر میں موجود لاکھوں لوگوں کی طرح بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا بھی ای کامرس کمپنی کے ہاتھوں ماموں بن گئیں، سوناکشی نے اپنے ساتھ ہونے والی دھوکا دہی کی کہانی اور تصویر ٹوئٹر پر شیئر بھی کرڈالی۔سوناکشی نے اپنی پہلی ٹوئٹ میں ہیڈ فون بنانے والی بین الاقوامی کمپنی کے ڈبے میں نفاست سے رکھے پانی کی لائن میں لگنے والے والو کی تصویر شیئر کی ہے، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ کیا کوئی شخص غیر معیاری لوہے کو 18 ہزار روپے میں خریدنا چاہتا ہے ؟پریشان ہونے کی بات نہیں، میں یہ اس آن لائن کمپنی پر فروخت نہیں کر رہی۔ میری طرف سے آپ کو وہی چیز ملے گی جو آپ نے آرڈر کی ہوگی۔سوناکشی سنہا نے اگلی ٹوئٹ میں ہیڈ فون کے ڈبے سے نکلنے والے پرزے کی کہانی سے پردہ اٹھانا شروع کیا، انہوں نے ای کامرس کمپنی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نظر کرم فرمائیں، ہیڈ فون آرڈر کرنے پر مجھے کیا ملا ہے۔ ڈبہ باقائدہ طور پر پیک اور وزن کے اعتبار سے بھاری بھی ہے لیکن یہ صرف باہر سے ہے۔ اور تو اور آپ کی کسٹمر سروس بھی اس سلسلے میں کوئی مدد نہیں کرنا چاہتی جس سے صورت حال اور بھی بدتر ہوجاتی ہے۔سوناکشی کی ٹوئٹ کے بعد آن لائن کمپنی پر کی جانے والی تنقید جب شدید ہو گئی تو کمپنی بھی جوابی ٹوئٹ کیساتھ میدان میں آگئی۔ جس میں کمپنی نے نہ صرف سوناکشی سے معافی مانگی بلکہ اسے یہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ایک یو آر ایل بھی فراہم کردیا جہاں اس معاملے کی شکایت کرنے کی درخواست کی گئی، کمپنی نے اپنی ٹوئٹ میں یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ انتظامیہ ان سے اس حوالے سے رابطے میں رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…