بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت سمیت دنیا میں کہیں بھی کشمیر جیسی جگہ نہیں : ارجن رام پال

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)عالمی برادری کی توجہ کے منتظر کشمیر کو یوں تو دنیا کی جنت بھی کہا جاتا ہے، تاہم بولی وڈ اداکار ارجن رام پال نے پہلی بار مقبوضہ جموں و کشمیر کو دیکھنے کے بعد اسے خدا کا تحفہ قرار دے دیا۔کشمیری خبر رساں ادارے ’رائزنگ کشمیر‘ کے مطابق ارجن رام پال اپنی آنے والی ویب سیریز کے لیے مقبوضہ کشمیر پہنچے، جہاں انہوں نے ٹیم کے ساتھ شٹنگ میں حصہ لیا۔رپورٹ کے مطابق ارجن رام پال آنے والی ویب سیریز ’دی فائنل کال‘ میں ایک ایسے بھارتی

شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو ایک کشمیری شخص کا گہرا دوست ہوتا ہے۔ویب سیریز کی شوٹنگ اگرچہ بھارت کے مختلف شہروں میں بھی کی جائے گی، تاہم اس کا کچھ حصہ کشمیر میں بھی شوٹ کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شوٹنگ کے دوران ارجن رام پال نے مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے اب تک اس جیسی خوبصورت جگہ کہیں نہیں دیکھی۔ارجن رام پال کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کشمیر خدا کا دیا ہوا تحفہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…