پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

معروف یہودی اداکارہ نے صہیونی ریاست کے قانون کونسل پرستانہ قرار دیدیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)ہولی وڈ کی مشہور اداکارہ نتالی پورٹ مین نے اسرائیل کے صہیونی ریاست کے قانون کونسل پرستانہ قرار دیا ہے۔اسرائیلی نژاد یہودی اداکارہ نے یہ بات ایک عربی اخبار القدس العربی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہی۔ اداکارہ نے کہاکہ صہیونی ریاست کا قانون نسل پرستانہ ہے۔

اور یہ ایک غلطی ہے جس سے میں اتفاق نہیں کرتی کہ لوگوں کی زندگیاں ذاتی سطح پر سیاستدانوں کے فیصلے سے متاثر ہوں۔انہوں نے مزید کہا میں صرف امید کرسکتی ہوں کہ ہم اپنے ہمسائیوں سے حقیقی معنوں میں محبت کرسکیں گے اور اکھٹے مل کر کام کرسکیں گے۔خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں اسرائیلی پارلیمان نے اسرائیل کو خصوصی طور پر صہیونی ریاست کا درجہ دینے کا قانون منظور کیا تھا۔اس قانون میں عبرانی زبان کو سرکاری زبان قرار دیا گیا جبکہ یہودی بستیوں کی آبادکاری کو قومی مفاد کا حصہ بنایا گیا۔اس قانون میں پورے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بھی قرار دیا گیا۔یہ پہلا موقع نہیں کہ نتالی پورٹ مین کی جانب سے اسرائیلی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو۔رواں سال اپریل میں انہوں نے بیت المقدس میں ایک اعام کی تقریب میں شرکت سے اعلان کردیا جو کہ انہیں دیئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔اداکارہ نے اس موقع پر کہا کہ وہ تقریب میں اس لیے شرکت نہیں کرنا چاہتی کیوں کہ اس سے لگے گا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کی توثیق کررہی ہیں۔ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ متعدد اسرائیلیوں اور دنیا بھر میں موجود یہودیوں کی طرح میں پوری قوم کا بائیکاٹ کیے بغیر اسرائیلی قیادت پر تنقید کرسکتی ہوں۔ان کے بقول میں اپنے اسرائیلی دوستوں، خاندان، غذاؤں، کتابوں، فنون لطیفہ اور رقص کو پسند کرتی ہوں مگر موجودہ عہد کے ظلم میری یہودی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…