ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے رنبیر کپور کو اپنی بیٹی کیلئے موزوں شخص قرار دے دیا ہے ۔برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو میں مہیش بھٹ کا بیٹی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے رشتے کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ
بات بالکل درست ہے کہ عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں اور مجھے بھی رنبیر بہت پسند ہے، وہ بہت اچھا انسان ہے۔دوسری جانب رنبیر کپور کے والدین رشتے کے لیے رضامند ہیں جس سے توقع کی جارہی ہے کہ بالی ووڈ میں سٹارز کی ایک اور جوڑی بننے والی ہے۔