ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

فلم ’’بھارت‘‘ میں انوشکا کی جگہ کترینہ مرکزی کردار ادا کریں گی

datetime 11  دسمبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم میں سلمان خان کی ہیروئن بننے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ سلطان سلمان خان ان دنوں اپنی میگا بجٹ فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف

مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں دیشا پٹانی اور سنیل گروور بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اپنی نئی فلم ’زیرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں وہ بالی ووڈ کنگ کے ساتھ دکھائی دیں گی جب کہ فلم میں کترینہ کیف بھی لیڈ رول ادا کررہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ جلوہ گرہونے والی اداکارہ انوشکا شرما سے متعلق کہا جارہا ہے تھا کہ انہیں نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’انشااللہ‘ میں سلمان خان کے مد مقابل کاسٹ کرلیا گیا ہے تاہم اداکارہ کے ترجمان نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انوشکا کو سنجے لیلا کے ساتھ کام کرنا پسند ہے لیکن اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ انہوں نے کوئی نئی فلم سائن کی ہے۔واضح رہے سلمان خان کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم’ ’انشااللہ‘‘ کے لیے انوشکا شرما سے پہلے دپیکا پڈوکون کا نام بھی سامنے آچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…