منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اپنی نئی آنے والی فلم میں باکسر کا کردار ادا کرینگے

datetime 1  ستمبر‬‮  2018 |

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اپنی نئی آنے والی فلم میں باکسر کا کردار ادا کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد کپوراپنی نئی آنے والی فلم میں بھارتی گولڈ میڈلسٹ باکسر ڈنکو سنگھ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔شاہد کپور کے فلمی کیریئر میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ کسی اسپورٹس فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔فلم کی ہدایات راجا کرشنا مینن دیں گے اور اس کی شوٹنگ آئندہ برس اپریل سے شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ فلم

کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد کپور نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایک اچھی کہانی پر مبنی فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فلم عام فلموں سے مختلف ہوگی کیونکہ باکسر ڈنکو سنگھ نے نہ صرف کم عمری میں گولڈ میڈل جیتا، بلکہ انہوں نے کینسر جیسے موضی مرض سے بھی جنگ لڑی۔اداکار کے مطابق ڈنکو سنگھ کی تیرہ کیمو تھراپیاں ہوئیں اور انہوں نے نہ صرف کھیل کے میدان میں کامیابی حاصل کی، بلکہ ان کی زندگی بھی دوسرے لوگوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…