جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

سلمان خان اپنے 30 سالہ فنی کیریئر میں 103 فلمیں کرچکے ہیں

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) سلمان خان نے بالی ووڈ میں 30 سالہ فنی سفر مکمل کرلیا ہے جب کہ اس دوران انہوں نے فلموں میں ایسے ایسے لازوال کردار ادا کیے جو امر ہوگئے۔ بالی ووڈ فلم نگری میں دبنگ خان اور سلطان کے نام سے پہچانے جانے والے سلمان خان کا شمار انڈسٹری کی نامور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے فنی کیریئر میں بہت سی مشہور فلمیں کیں۔سلومیاں فلم انڈسٹری میں ایسے ہیرے کی مانند ہیں۔

جسے کوئی چھوتا ہے تو وہ خود بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے جس کی مثال کترینہ کیف، سوناکشی سنہا اور زرین خان جیسی اداکارائیں ہیں۔سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے ڈیبیو کیا لیکن اْن کی اصل شہرت کی وجہ ڈیبیو فلم کے اگلے ہی سال ریلیز ہونے والی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ بنی جس نے سلمان خان کے لئے فلم نگری میں کامیابی کی راہ ہموار کردی۔سلمان خان اپنے 30 سالہ فنی کیریئر میں 103 فلمیں کرچکے ہیں اوران میں انہوں نے ایسے ایسے کردار اداکیے جو امرہوگئے جب کہ اْن کا فلموں میں اپنایا گیا انداز بھی نوجوان نسل میں بہت مقبول ہوا۔سلومیاں کی مشہور فلموں میں انداز اپنا اپنا، ہم آپ کے ہیں کون، جڑواں، ہم دل دے چکے صنم،تیرے نام، وانٹڈ، دبنگ ،باڈی گارڈ،بجرنگی بھائی جان اورٹائیگر زندہ ہے شامل ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اْن کے ہمراہ کترینہ کیف مرکزی کرداراداکررہی ہیں، فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…