منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہد کپور اور شردھا کی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ پاکستانی فلم سے متاثر نکلی

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور شردھا کپور کی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ پاکستانی فلم ’ایکٹر ان لاء‘ سے متاثر نکلی۔شاہد کپور اور شردھا کپور بالی وڈ کے صف اول کے اداکار ہیں اور دونوں اداکاروں کی جوڑی اس وقت فلم’ بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔دونوں کی فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ فلم کا مرکزی خیال پاکستانی فلم ’ایکٹر ان لاء‘ کا چربہ ہے۔ٹریلر میں فلم کا مرکزی خیال، مکالمے اور کئی سین ’ایکٹر ان لاء ‘ سے مماثلت رکھتے ہیں جن میں معمولی سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔2016 میں ریلیز

ہونے والی پاکستانی فلم ‘ایکٹر ان لاء ‘ میں فہد مصطفی، مہوش حیات اور بھارتی اداکار اوم پوری نے اہم کردار ادا کیا تھا ٗ فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی اور مصنفہ فضاء علی تھیں۔بھارتی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کے ہدایت کار شری نرائن سنگھ ہیں ٗ فلم کے رائٹر ’سدھارتا سنگھ ہیں۔یاد رہے کہ ’ایکٹر ان لاء‘ کو پچھلے سال بھارتی ریجنل سینما میں ’ہیرو نمبر ون‘ کے نام سے بننے والی فلم میں فریم ٹو فریم کاپی کیا گیا تھا۔’ایکٹر ان لاء ‘ فلم والا پروڈکشن کی فلم تھی، یہی ٹیم ’ایکٹر ان لاء‘ سے پہلے ’نامعلوم افراد‘ جیسی سپر ہٹ فلم بھی بنا چکی ہے اور اب اسی ٹیم کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ بڑی عید پر ریلیز ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…