جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش پاکستانی گیت پر جھوم اْٹھیں

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) سوشل میڈیا اسٹار ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ پریا پرکاش واریئر پاکستان کے مشہور گیت ’ہوا ہوا ‘ پر جھوم اْٹھیں۔اپنی پرکشش آنکھوں اور اداؤں سے راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بننے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ پریاپرکاش واریئر مداحوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرنے کا اچھا گن جانتی ہیں اور آئے دن اپنی ویڈیو کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

پہلے انہوں نے اپنی دلفریب اداؤں پر مبنی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا اور لیکن اس بار ان کی پاکستانی گیت پر جھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔پاکستانی گیتوں کی وجہ سے بھارتی فلموں کو ادھورا سمجھا جاتا ہے جب کہ پاکستانی گیت فلموں کے علاوہ بھارت کے دیگر تقریبات میں بھی رنگ بھرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پریا پرکاش کی پاکستانی گیت گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی پسند کی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 80 کی دہائی کے نامور گلوکار حسن جہانگیر کے مشہور زمانہ گیت ’ہوا ہوا‘ نے بھی سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کو جھومنے پر مجبور کردیا ہے۔حسن جہانگیر کے گیت ’ہوا ہوا‘ کو دنیا بھر میں آج بھی پسند کیا جاتا ہے جب کہ یہ گیت بھارت میں کئی بار ریمکس ورڑن میں بھی فلمایا گیا ہے اور ارجن کپور اور ڈی کروز کی فلم ’مبارکن‘ میں بھی اس گیت کوِ مکا سنگھ کی آواز میں شامل کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…