بالی ووڈ کے تینوں خانز بیمار ساتھی اداکار عرفان خان کے لیے کھڑے ہوگئے

4  اپریل‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے تینوں خانز شاہ رخ، عامر اور سلمان خان بیمار ساتھی اداکار عرفان خان کے لیے کھڑے ہوگئے۔بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار عرفان جان لیوا بیماری نیورو اینڈو کرائن ٹیومر میں مبتلا ہیں، بیماری تشخیص ہونے کے بعد عرفان خان فوراًعلاج کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے، علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم عرفان خان اپنی زیر تکمیل اور ریلیز کے لیے تیار فلموں کی تشہیری مہم میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔

جس کے باعث ان کی فلمیں تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں، لیکن عرفان خان کے اس مشکل وقت میں بالی ووڈ کے تینوں خانز نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ان کی بھرپور مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے تینوں خانز شاہ رخ، عامر اور سلمان خان نے عرفان خان کی آنے والی فلم ’’بلیک میل‘‘کو ان کی غیر موجودگی میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں خانز کے لیے فلم’’بلیک میل‘‘کی اسپیشل اسکریننگ کا انتظام کیا جائے گا جسے دیکھنے کے بعد وہ فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔بالی ووڈ پر حکمرانی کرنے والے تینوں خانزبہت کم مواقع پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور یہ ان کے چاہنے والوں کے لیے خاص موقع ہوگا جب وہ اپنے پسندیدہ تینوں خانز کو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ ہدایت کار ابھینے دیو کی فلم’’بلیک میل‘‘میں عرفان خان کے علاوہ کیرتی کلہاری، دیویا دتا، ارونودے سنگھ اور اومی ودیا اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے، فلم 6 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…