’’کیا یہ علامہ اقبالؒ کا پاکستان ہے یا نرگس کا‘‘

30  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں اینکر کامران شاہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف کامیڈین اور تھیٹر ، ڈراموں کے مایہ ناز اداکار دنیا نیوز کے گروپ ڈائریکٹر انفوٹینمنٹ سہیل احمد نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں تھیٹر میں جہاں 5چھ سو کے قریب مرد بیٹھے ہوتے ہیں ایسا بھی ہوا ہے کہ ان مردوں کے سامنے خواتین ڈانسر

کا ننگا مجرا کرایا گیا ہے جبکہ انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ اخلاق باختہ کام پنجاب پولیس کی زیر نگرانی ہوتا رہا ہے۔ پولیس پیسے لے کر ان تھیٹرز پر پہرہ دیتی ہے۔ سہیل احمد کا کہنا تھاکہ زینب قتل کیس کے بعد جب کھلی باتیں ہو رہی ہیں تو میں کہنا چاہوں گا کہ ہمارے معاشرے کے اخلاقی زوال کا باعث اور اس کی ایک بڑی وجہ فلموںکے گانوں کی بیہودہ اور اخلاق باختہ شاعری بھی ہے۔ جب ہر جگہ اس طرح کی اخلاق باختہ شاعری والے گانے چلیں گے تو بچے اور نوجوانوں کے اخلاق کی کیا حالت ہو گی ۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب اس طرح کے گانے فلموں اور تھیٹر میں چل رہے تھے تو سنسر بورڈ خاموش رہا اور کوئی بندہ پوچھنے والا نہیں تھا کہ یہ گانے اور یہ بیہودگی کیوں روکی نہیں جا رہی ۔ان کا کہنا تھاکہ میں نے اس سے قبل بھی ان معاملات پر آواز اٹھائی مگر کسی نے اس جانب توجہ نہیں دی۔ واضح رہے کہ سہیل احمد پاکستان کے معروف کامیڈین ہیں اور تھیٹر پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ تھیٹر پر بیہودگی کے باعث سہیل احمد تھیٹر سے قطع تعلق ہو کر ٹی وی سے وابستہ ہو گئے اور نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مزاحیہ پروگرام میں عزیزی کا لازوال کردار ادا کرنے لگ گئے جو پورے پاکستان میں ان کی پہچان کا سبب بن گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…