اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا کے بجائے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو یہ ذمہ داری سونپ دی ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملک بھر میں ایل پی جی کی قومی قیمت مقرر کرنے کا مکمل اختیار پی ایس او اور ایس ایس جی سی کو دے دیا ہے، جس کے بعد قیمتوں کے تعین کا عمل ان اداروں کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق ایل پی جی کی درآمد کے لیے جہازوں کے آرڈرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ گیس سے لدے یہ جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایل پی جی کی نئی درآمدات اور قیمتوں کے تعین کے انتظامات کے نتیجے میں ملک بھر میں اس ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ سکے گی۔



















































