جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

datetime 10  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ شہریوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی اصل لاگت پر بھاری ٹیکسز، لیوی اور مارجنز بھی وصول کیے جا رہے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی اصل لاگت 234 روپے 73 پیسے بنتی ہے، جبکہ صارفین سے فی لیٹر 367 روپے 75 پیسے وصول کیے جا رہے ہیں۔ یوں پیٹرول کی قیمت اصل لاگت کے مقابلے میں 133 روپے 2 پیسے زیادہ ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر 131 روپے 60 پیسے لیوی، ٹیکس اور مارجنز کی مد میں شامل ہیں۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 122 روپے 55 پیسے فی لیٹر لیوی، ٹیکس اور مارجنز شامل ہیں۔پیٹرولیم ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا، جبکہ اسی عرصے میں ڈیزل 14 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق 7 ستمبر کو پیٹرول 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا، تاہم مسلسل اضافے کے بعد اس کی موجودہ قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اسی طرح 7 ستمبر تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے 5 پیسے تھی، جو اب بڑھ کر 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔یوں گزشتہ چند روز کے دوران پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کا براہِ راست اثر شہریوں کے سفری اور دیگر روزمرہ اخراجات پر پڑ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…