منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

datetime 3  مئی‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ایک ہفتے میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کی بنیاد پرحالیہ ایک ہفتے کے دوران حیدر آباد،لاڑکانہ میں آٹے کا 20کلوکا تھیلا200 روپے، سرگودھا 190 اور سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 160 روپے تک مہنگا ہوا۔دستاویزکے مطابق ملتان 133 روپے 33 پیسے جبکہ کراچی اور خضدار میں آٹیکے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک کا اضافہ ہوا۔اسی طرح کوئٹہ 90 روپے، اسلام آباد67،گوجرانوالا66 اور راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلوتھیلے کی قیمت 40 روپے تک بڑھ گئی۔دستاویز سے معلومات ہوتا ہے کہ کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ2 ہزار 500 روپے تک ہے جبکہ لاہور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک بھر سب سے کم ایک ہزار 810 روپے تک ہے۔دستاویز کے مطابق کوئٹہ میں 2 ہزار 450 روپے، حیدر آباد 2 ہزار 440 ، اسلام آباد 2 ہزار 373، پشاور 2 ہزار 350 ، بنوں اور خضدار میں آٹے کے 20 کلو تھیلیکی قیمت 2 ہزار 300 روپے تک ہے۔اسی طرح راولپنڈی 2 ہزار 347، فیصل آباد 2 ہزار 250 جب کہ سکھر اور لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2ہزار 200 روپے تک ہے۔

دستاویز کے مطابق گوجرانوالا، ملتان، سیالکوٹ2 ہزار133 روپے، بہاولپور 2 ہزار 67 روپے جب کہ سرگودھا میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار روپے تک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…