منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں رجسٹریشن کو تیار نہیں، پی ٹی اے کا انکشاف

datetime 1  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بڑی سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں رجسٹریشن کیلئے تیار نہیں ہیں۔

پی ٹی اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو رپورٹ پیش کر دی جس میں بتایا گیا کہ تمام بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں سے پاکستان میں رجسٹریشن کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن کسی کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا۔رپورٹ کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز سے پاکستان میں رجسٹریشن کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم ان کی جانب سے کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا۔پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو فوجداری مقدمات کا خدشہ لاحق ہے جس کے باعث وہ پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کرنے سے گریزاں ہیں، اس کے علاوہ ریگولیٹری وضاحت کا فقدان اور موجودہ کاروباری ماحول بھی اہم رکاوٹیں قرار دی گئی ہیں۔

پی ٹی اے نے وزیر دفاع کی اسرائیل سے متعلق پوسٹ ایکس سے ہٹانے کے معاملے کی بھی رپورٹ پیش کر دی جس میں کہا گیا کہ مذکورہ ٹویٹ کی بحالی کے لیے شکایت کنندہ کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ اس لیے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔پی ٹی اے نے واضح کیا کہ اگر اس حوالے سے کوئی باضابطہ شکایت موصول ہوتی ہے تو مقررہ طریقہ کار کے تحت مناسب اقدام کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…