بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کاگڈز کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

datetime 1  مئی‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ملک بھر میں گڈز کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ۔

صدر الائنس ملک شہزاد اعوان کے مطابق حکومتی پالیسیوں اور بڑھتی لاگت کے باعث یہ قدم اٹھانا ناگزیر ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹرز کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایک ٹریلر کے ایک چکر کی لاگت میں تقریباً 2 لاکھ روپے بڑھ چکے ہیں۔ ایک ماہ میں ٹرک اور ٹریلر اوسطاً4 ٹرپس کرتے ہیں جس سے مجموعی اخراجات میں 8 لاکھ روپے تک اضافہ ہو رہا ہے۔ملک شہزاد اعوان نے شکایت کی کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو کسی قسم کا موثر ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا جبکہ سبسڈی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹول ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور موٹروے و ٹریفک پولیس کے چالان ختم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پالیسیوں کے باعث ہزاروں ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پالیسیوں پر فوری نظر ثانی نہ کی گئی تو ملک میں ٹرانسپورٹ کا نظام شدید متاثر ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…