جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکا کا بڑا دعویٰ: ایران کے 500 ملین ڈالر کرپٹو اثاثے ضبط

datetime 30  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے تقریبا 500 ملین ڈالرز مالیت کے کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط کر لیے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خزانہ کے مطابق ہمارے آپریشن اکنامک فیوری نے تہران کی حکومت کو بحران سے دوچار کر دیا ہے۔اسکاٹ بیسنٹ نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ ہم تقریبا 350 ملین مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ حال ہی میں حاصل کیے گئے مزید 100 ملین ڈالرز بھی اس رقم میں شامل ہیں، اس طرح مجموعی رقم تقریبا نصف ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دنیا بھر میں ایرانی بینک اکانٹس منجمد کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال مارچ میں اس معاشی دبا کی مہم کا حکم دیا تھا اور تقریبا 3 ہفتے قبل مجھے ہدایت دی کہ دبا مزید بڑھایا جائے۔

امریکی وزیرِ خزانہ کے مطابق امریکا اب غیر ملکی حکومتوں اور کمپنیوں پر بھی زور دے رہا ہے کہ وہ ایران سے تعلقات ختم کریں۔اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ ہم ایرانی تیل کے خریداروں سے رجوع کر چکے ہیں اور انہیں آگاہ کیا ہے کہ ہم ان کی صنعتوں اور ان بینکوں کے خلاف ثانوی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں جو اپنے نظام میں ایرانی تیل کی گنجائش یا سہولت فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی دبا ئوکی مہم اور ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی ایران کی معیشت کو مستقل نقصان پہنچائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…