منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کرپٹو کونسل کا ایکسچینج کمپنیوں کو کرپٹو لائسنس جاری کرنے کا عندیہ

datetime 29  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب نے ایکسچینج ایسوسی ایشن کو کرپٹو لائسنس جاری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے ای کیپ کے صدر ظفر پراچہ و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کے دوران کہا کہ کرپٹو کرنسی اگر ایک مستحکم ڈیجیٹل کرنسی بن گئی تو اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات لمحوں میں منتقل ہوسکیں گی اور ترسیلات زر کا سالانہ حجم 38ارب ڈالر سے بڑھ کر 50ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت کی کوششوں سے پاکستان میں کرپٹو کونسل کو قانونی حیثیت حاصل ہوئی ہے، کرپٹو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے مطابقت رکھتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کرپٹو کونسل کی کوششوں کے بدولت اب اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایس ای سی پی کی جانب سے کرپٹو میں ٹریڈنگ کرنے کے خواہشمندوں کو کونسل کی این او سی سے مشروط بینکوں میں کرپٹو اکاونٹس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ فی الوقت 4کروڑ پاکستانی 5سے 6فیصد لاگت پر کرپٹو میں ٹریڈنگ کررہے ہیں، اگر ڈیجیٹل لائسنس کا اجرا شروع ہوجائے تو یہ لاگت ایک فیصد رہ جائے گی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان کرپٹو کونسل باہمی اشتراک سے ایسے قوانین مرتب کررہے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف اور سی ڈی ڈی کے تحت شفاف طریقے سے عمل درآمد ممکن ہوسکے۔اجلاس میں ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کو بھی کرپٹو لائسنسنگ میں شمولیت کی تجویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب نے کہا کہ پہلے مرحلے میں انفرادی سطح پر این او سی کے اجرا کے بعد دوسرے مرحلے میں ایکسچینج کمپنیوں کو بھی کونسل کی جانب سے این او سی جاری کیے جائیں گے تاکہ ایکس چینج کمپنیاں بھی قانونی طریقے سے کرپٹو میں ٹرانزیکشنز کرتے ہوئے معیشت میں اپنے کردار کو بڑھا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…