ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

datetime 28  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)ڈی جی امیگریشن نے شہریوں کو پاسپورٹ دفاتر میں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی پاسپورٹ نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ترجمان محکمہ پاسپورٹ کے مطابق عوام کو پاسپورٹ دفاتر میں بہتر خدمات دینے کے لیے جدید نظام کو مرحلہ وار شامل کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاسپورٹ کے حصول کے عمل میں انسانی مداخلت کم کرنا اور اسے زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل بنانا ہے تاکہ شہریوں کو آسانی میسر آ سکے۔اجلاس کے دوران ڈی جی امیگریشن نے پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو مزید تیز، مؤثر اور شفاف بنانے کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاسپورٹ کے اجرا میں غیر ضروری تاخیر ہرگز قبول نہیں کی جائے گی اور تمام درخواستوں پر مقررہ مدت میں کارروائی یقینی بنائی جائے۔حکام کے مطابق ان اپ گریڈز سے درخواست دینے کا طریقہ آسان ہوگا اور پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر جیسے مسائل کم کرنے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…