منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

datetime 23  اپریل‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوا،

جس کے بعدفی کلو قیمت 560 سے تجاوز کرگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کے باوجود ملک میں مہنگائی کا دبائو برقرار ہے، گھی اور تیل کی قیمتوں میں 35 روپے فی کلو/لیٹر تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع نے کہاکہ درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 560 روپے سے بڑھ کر 590 روپے تک پہنچ گئی ہے۔درجہ دوم کوکنگ آئل کی قیمت میں 35 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے یہ 510 روپے سے بڑھ کر 545 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ گھی کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 510 روپے کے بجائے اب 535 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

صنعتکاروں نے کہا کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عام صارفین کی قوتِ خرید شدید متاثر ہو رہی ہے اور روزمرہ کے بجٹ کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…