بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

موبائل فون مہنگے ہو گئے

datetime 23  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے استعمال شدہ درآمدی موبائل فونز کی کسٹمز ویلیو ایشن کے حساب سے ٹیکس میں اضافہ کردیا

جس کے سبب مختلف کمپنیوں کے 62 موبائل ماڈلز مہنگے ہوگئے۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ڈائریکٹریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن نے درآمدی موبائل فونز کے لیے نئی کسٹمز ویلیو ایشن رولنگ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ درآمدی موبائل فونز پر اس نئی مقرر کردہ کسٹمز ویلیو ایشن کے حساب سے ٹیکس وصول کیے جائیں گے۔حکام کے مطابق آئندہ درآمدی موبائل فونز پر اس نئی مقرر کردہ کسٹمز ویلیو ایشن کے حساب سے ٹیکس وصول کیے جائیں گے۔کسٹمز ویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ نئی کسٹمز ویلیو ایشن رولنگ کے تحت ٹیکس میں اضافے کے بعد مخلتف معروف برانڈ کے 62 ماڈلز مہنگے ہو گئے ہیں، نیا قانون تمام استعمال شدہ موبائلز پر لاگو ہوگا، موبائل فون کی حالت سے فرق نہیں پڑے گا درآمدی موبائل کم از کم 6 ماہ پہلے ایکٹیویٹ ہونا لازمی ہے۔

دستاویز کے مطابق درآمد کنندگان کو موبائل ایکٹیویشن کی تفصیل دینا ہوگی، پہلا ویلیوایشن حکم نامہ ختم، نیا رولنگ نمبر 2070 نافذ کر دیا گیا ہے مارکیٹ اور درآمدی ڈیٹا کی بنیاد پر نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں، پرانے موبائل فونز کی درآمد پر لاگت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…