بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

لاکھوں نوجوانوں کو نوکریاں نہ ملنے کا خدشہ’عالمی بینک نے روزگار بڑا مسئلہ قراردیدیا

datetime 23  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان سمیت ترقی پذیرممالک میں آئندہ 10 سے 15 سال کے دوران لاکھوں نوجوانوں کو نوکریاں نہ ملنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا سالانہ اجلاس ہوا،اجلاس میں روزگاربڑا مسئلہ قرار دیاگیا،مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اجلاس میں تشویش کا اظہارکیا گیا،صدر عالمی بینک اجے بانگا کا کہنا ہے کہ روزگار غربت کم کرنے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔عالمی بینک نے لاکھوں نوجوانوں کو نوکریاں نہ ملنے کاخدشہ ظاہرکردیا،اجلاس میں بتایاگیا کہ پاکستان میں تیزی سے بڑھتی آبادی کیلئے نوکریوں کے مواقع مزیدکم ہونیکا امکان ہے،ترقی پزیرممالک میں روزگار پیدا کرنے کو اولین ترجیح قراردیا،ترقی پذیرممالک میں اگلے 10 سے 15 سال میں 1.2 ارب نوجوان روزگار کے قابل ہوں گے۔عالمی بینک کی جانب سیرکن ممالک کیلئے 80 سے 100 ارب ڈالر تک امداد متوقع ہے، عالمی بینک نے فوری ریلیف اورطویل مدتی معاشی اصلاحات جاری رکھنیپرزوردیا،رکن ملکوں میں نجی سرمایہ کاری بڑھانے کو ترقی کی کنجی قراردیا گیا۔

عالمی بینگ نے روزگار بڑھانے کے 5 اہم شعبوں کی نشاندہی کردی،توانائی اور انفرااسٹرکچر کے منصوبے روزگار کے لیے اہم قرار دئیے گئے،سیاحت کے فروغ سے معیشت اور روزگار میں اضافہ ممکن ہے،زراعت اور ایگری بزنس میں نوکریوں کے بڑے مواقع موجود ہیں،صحت کا شعبہ بھی روزگار پیدا کرنے میں اہم ہے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…