بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

ہم پاکستان کوLNG فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، آذربائیجان کا اعلا

datetime 22  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) آذربائیجان نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس حوالے سے SOCAR نے کہا ہے کہ جیسے ہی اسلام آباد کی جانب سے باضابطہ درخواست موصول ہوگی، فوری طور پر گیس کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے بیان میں کمپنی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت توانائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے لیے اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی کارگو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ 2025 میں SOCAR Trading اور Pakistan LNG Limited کے درمیان ہونے والے فریم ورک معاہدے کے تحت پاکستانی خریدار کو تیز اور براہِ راست طریقہ کار کے ذریعے ایل این جی خریدنے کی سہولت حاصل ہے۔کمپنی کے مطابق جیسے ہی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے درخواست دی جائے گی، سپلائی کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے،

تاہم اس بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی کہ آیا اب تک کوئی درخواست دی جا چکی ہے یا پہلی کھیپ کب روانہ ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اپنی توانائی ضروریات کے لیے بڑی حد تک گیس پر انحصار کرتا ہے، جبکہ مقامی پیداوار میں کمی اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ خاص طور پر حالیہ علاقائی کشیدگی کے باعث گیس کی سپلائی میں رکاوٹوں نے توانائی بحران کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…