بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

سرکاری اداروں کی جانب سے تقریبا ایک ہزار ارب روپے خلاف قواعدکمرشل بینکوں میں رکھنے کا انکشاف

datetime 21  اپریل‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)سرکاری اداروں کی جانب سے تقریبا ایک ہزار ارب روپے خلاف قواعد کمرشل بینکوں میں رکھنے اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کے افسران پر کروڑوں روپے کی نوازشات کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری اداروں نے 1000 ارب روپے فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں منتقل کرنے کے بجائے کمرشل بینکوں میں رکھے ہوئے ہیں، جو کہ مبینہ طور پر پبلک فنانس منیجمنٹ ایکٹ 2019 کی خلاف ورزی ہے۔اس کے علاوہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے وزارت خزانہ کی منظوری لیے بغیر اس وقت کے چیئرمین، کمشنرز، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران کو تنخواہوں، مراعات اور اضافی فوائد کی مد میں ایک ارب 19 کروڑ روپے سے زائد ادا کیے۔

رپورٹ کے مطابق یہ عمل پبلک فنانس منیجمنٹ ایکٹ 2019 کی خلاف ورزی ہے ، یہ تمام مراعات گزشتہ 16 ماہ یعنی یکم جولائی2023 سے31 اکتوبر 2024 کے دوران ایس ای سی پی بورڈ کی منظوری سے دی گئیں۔ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق ایس ای سی پی پالیسی بورڈ یہ منظوری دے سکتا ہے ۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…