منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

بڑے بجلی صارفین کو متعدد سپلائرز سے بجلی حاصل کرنے کی اجازت مل گئی

datetime 16  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)نیپرا نے بجلی شعبے میں اصلاحات کے سلسلے میں کنزیومر اہلیت معیار ریگولیشنز 2022میں اہم ترامیم کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق بڑے صارفین کو متعدد سپلائرز سے بجلی خریدنے کی اجازت دے دی گئی۔یہ ترامیم ریگولیشن آف جنریشن، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن ایکٹ 1997کے تحت کی گئی ہیں جبکہ نیپرا نے ایس آر او کے ذریعے ان کا باقاعدہ نفاذ بھی کر دیا ہے۔ نیپرا کے مطابق ان ترامیم کا مقصد مسابقتی بجلی مارکیٹ کو فروغ دینا اور صارفین کو زیادہ انتخاب فراہم کرنا ہے۔نئے قواعد کے تحت بڑے صارفین مختلف سپلائرز کے ساتھ بیک وقت معاہدے کر سکیں گے تاہم کسی بھی سپلائر پر یہ لازم نہیں ہوگا کہ وہ پہلے سے کسی اور کے ساتھ معاہدہ رکھنے والے صارف کو بجلی فراہم کرے، اسی طرح سپلائرز بھی ایسے صارفین کو بجلی دینے کے پابند نہیں ہوں گے جو پہلے سے کسی اور سپلائر کے ساتھ معاہدہ رکھتے ہوں۔ریگولیشن کے مطابق ہر سپلائر کے ساتھ طے شدہ تناسب کو معاہدے کی مدت کے دوران برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔ نیپرا نے کہاکہ سپلائر آف لاسٹ ریزورٹ سے بجلی لینے والے صارفین بھی دیگر سپلائرز کے ساتھ معاہدے کر سکتے ہیں تاہم اس کے لیے کم از کم ایک سال پہلے تحریری نوٹس دینا ہوگا۔مسابقتی سپلائرز سے حاصل کی جانے والی بجلی مارکیٹ کمرشل کوڈ کے تحت ہوگی جبکہ سپلائر آف لاسٹ ریزورٹ سے حاصل کی گئی بجلی ریگولیٹڈ ٹیرف اور متعلقہ شرائط کے تابع رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…