منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں تیل کی کھپت بارے اہم ہدایت کر دی

datetime 14  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں تیل کی کھپت کی مستقل نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

پیرکووزیراعظم کی زیر صدارت خطے میں کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احد چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک موجود تھے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں تیل کے موجودہ ذخائر،مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ بچت کیلئے کفایت شعاری کو برقرار رکھنا ضروری ہے، مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر تیل کی درآمد کا انتظام کیا جا چکا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں تیل کی کھپت کی مستقل نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ تیل کی کھپت اور ذخائر کی مستقل نگرانی کی وجہ سے بحران پیدا نہیں ہوا، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جو اقدامات لیے ہیں وہ جاری رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…