منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

سستی زمین لینے والوں کیلئے بر ی خبر

datetime 25  مارچ‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے اسٹرکچر پلان روڈز کے اطراف زمین خرید کر باقی اراضی کو مفت کمرشل کرانے کی پالیسی ختم کر دی ۔

اس حوالے سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی لینڈ یوز رولز 2020کے رول 37سب رول 9میں بڑی ترمیم کر کے گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔نئے قوانین کے مطابق اب کوئی بھی سرمایہ کار یا زمین مالک مفت کمرشل پالیسی سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا، جبکہ ڈویلپرز اور ہائوسنگ سوسائٹی مالکان بھی اس سہولت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔نئے رولز کے تحت مین روڈز اور مسنگ لنکس کے لیے ایل ڈی اے ہر صورت اراضی ایکوائر کرے گا اور اسٹرکچر پلان روڈز بننے کی صورت میں بھی زمین حکومت کو حاصل کرنا ہوگی، مفت کمرشل کی سہولت نہیں دی جائے گی۔ماضی میں اس پالیسی کے تحت کئی سرمایہ کار اسٹرکچر پلان روڈز کے قریب سستی زمین خرید کر باقی زمین کو کمرشل کروا لیتے تھے اور کروڑوں روپے کماتے تھے، تاہم اب قوانین میں تبدیلی سے یہ راستہ بند کر دیا گیا ہے۔

خصوصی طور پر زیر تعمیر پائن ایونیو ایکسٹینشن ، نیلم روڈ اور دیگر لنک روڈز پر زمین خریدنے والے سرمایہ کار اس پالیسی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔قوانین میں تبدیلی کے بعد ایک طرف سرمایہ کاروں کو نقصان ہوگا تو دوسری طرف ایل ڈی اے کو سڑکوں کے لیے اراضی خریدنے کی مد میں اربوں روپے ادا کرنا ہوں گے، جس سے نئے اسٹرکچر پلان روڈز اور مسنگ لنکس مکمل کرنے میں مالی دبا بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…