منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

اربوں روپے کا ضبط شدہ سونااور چاندی سٹیٹ بنک میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف، چوری کیے جانے کی اطلاعات

datetime 24  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر کی مختلف کسٹمز کلیکٹریٹس میں اربوں روپے مالیت کا ضبط شدہ سونا اور چاندی اسٹیٹ بینک میں جمع نہ کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے،

جس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طویل عرصے سے برآمد شدہ قیمتی دھاتیں متعلقہ کلیکٹریٹس کے لاکرز میں محفوظ تھیں اور انہیں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں شامل نہیں کیا گیا تھا، جس کے باعث یہ مالیت قومی خزانے کے ریکارڈ میں بھی ظاہر نہیں ہو رہی تھی۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ مناسب نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے بعض مقامات پر لاکرز میں موجود سونے اور چاندی میں ردوبدل یا چوری کے خدشات پیدا ہوئے۔اس صورتحال کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام انفورسمنٹ اور ایئرپورٹ کلیکٹریٹس کو ہدایت جاری کی ہے کہ ضبط شدہ سونے اور چاندی کا مکمل ڈیٹا فوری طور پر فراہم کیا جائے۔ موجودہ ممبر کسٹمز آپریشن سید شکیل شاہ کی ہدایات پر ملک بھر کی فیلڈ فارمیشنز نے تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں اب تک پشاور کسٹمز کلیکٹریٹ کی جانب سے تقریباً ڈیڑھ ارب روپے مالیت کا سونا جمع کرا دیا گیا ہے، جس سے قومی خزانے کو خاطر خواہ فائدہ پہنچا ہے۔ مزید کلیکٹریٹس سے بھی ریکارڈ اور جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…