اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے قطر میں میڈیکل لائسنس کا حصول آسان ہو گیا، قطر نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کی فیلوشپ کو باضابطہ تسلیم کر لیا ہے۔
قطری حکومت کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ قطر نے سی پی ایس پی کی فرسٹ فیلو شپ کو منظور شدہ قابلیت کے طور پر تسلیم کرلیا ہے ، سی پی ایس پی کی فرسٹ فیلوشپ کو قطر میں میڈیکل لائسنس کیلئے قبول کیا جائے گا۔اعلامئے میں کہا گیا کہ سی پی ایس پی کی سیکنڈ فیلوشپ کو بھی منظورشدہ زمرے میں شامل کیا گیا ہے، سیکنڈ فیلو زشپ کیلئے ڈاکٹر کے پاس متعلقہ بنیادی اسپیشلٹی کی فرسٹ فیلوشپ لازمی ہو۔قطر کی جانب سے فیصلہ سی پی ایس پی کے تعلیمی معیار اور قابلیت کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ، قطر کے فیصلے سے پاکستان کے تجربہ کار فیلوز کو میڈیکل لائسنسنگ اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔قطر نے سی پی ایس پی حامل ڈاکٹرز کو پرومیٹرک امتحان سے بھی استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور سی پی ایس پی حامل ڈاکٹرز کیلئے پرومیٹرک امتحان کے استثنیٰ سے لائسنسنگ مزید تیز ہوگی۔















































