اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 15 روزہ سرمائی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جو 24 دسمبر سے شروع ہو کر 8 جنوری تک جاری رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سالانہ موسمِ سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ رجسٹرار محمد یار ولانہ کی جانب سے جاری کردہ اس اعلامیے کی منظوری چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے دی۔ تعطیلات کا دورانیہ 24 دسمبر 2025 سے 8 جنوری 2026 تک مقرر کیا گیا ہے۔اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان بھی موسمِ سرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر چکی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ 18 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک بند رہے گی، جبکہ عدالت یکم جنوری 2026 سے اپنی معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع کرے گی۔اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران سپریم کورٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے اور فوری نوعیت کے مقدمات سمیت فکس کیسز کی سماعت جاری رہے گی۔عدالتی تعطیلات کا مقصد ججوں اور عملے کو موسمِ سرما میں آرام کا مناسب موقع فراہم کرنا ہے، تاکہ نئے سال میں عدالتیں بہتر کارکردگی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔















































