پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

سونا، تانبہ و دیگر نایاب دھاتیں نکالنے کیلئے حکومت اور امریکی کمپنیوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط

datetime 9  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی میں حکومت اور امریکی فرمز کے درمیان سونا، تانبہ اور دیگر نایاب معدنیات نکالنے سے دو ایم او یو سائن ہوگئے۔ذرائع کے مطابق معدنیات، کان کنی اور انفرااسٹرکچر سیکٹر کی معروف عالمی کمپنیوں یونائیٹڈ اسٹیس، اسٹریٹجک میٹلز اور موٹہ اینگل کے اراکین پر مشتمل ایک اعلی سطح امریکی وفد نے 7 سے 9 ستمبر تک پاکستان میں کان کنی کے آپریشنز کو وسعت دینے کے مواقع تلاش کرنے اور معدنی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معاونت اور ان کی قدر میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔

وفد نے وزیر اعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف، وزیر پٹرولیم اور وفاقی وزیر تجارت سے اعلی سطح ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر بشمول تانبے، سونا اور نایاب زمینی عناصر کے بارے میں بریفنگ دی۔یہ دورہ پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی مدد سے ہوا جس سے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مضبوط دوطرفہ روابط اجاگر ہوئے۔ دورہ کرنے والی کمپنیوں نے ملک کے اندر ویلیو ایڈیشن کی سہولیات کے قیام، معدنیات کی پروسیسنگ کی صلاحیت کو بڑھانے اور کان کنی کے شعبے سے منسلک بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کے لیے آمادگی ظاہر کی۔دورے میں دونوں حکومتوں کے مابین نایاب زمینی عناصر اور لاجسٹک خدمات سمیت اہم معدنیات کی ترقی اور پروسیسنگ پر توجہ مرکوز کرنے کے حوالے سے دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…