کراچی (این این آئی)سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ملک میں مسلسل چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسو سی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2797 ڈالر فی اونس ہے۔خیال رہے کہ مسلسل چار روز اضافے سے ملک میں سونا مجموعی طور پر 5800 روپے بڑھا ہے۔