لاہور ( این این آئی) حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈالتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3روپے 68پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253روپے 97پیسے مقرر کی گئی ہے۔ قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر43روپے 52پیسے مہنگا ہوگیا اور 11.8کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2996 روپے 88پیسے ہوگئی ۔