اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں تیسرے دن بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا

datetime 8  جنوری‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)جولائی 2025 تک 4.5ارب ڈالر مالیت کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں اور معیشت میں نمو لانے کے لیے حکومتی اقدامات کے باعث درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو تیسرے دن بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔متحدہ عرب امارات کی 2ارب ڈالر مالیت کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیئے جانے اور مثبت معاشی اشاریوں کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 14پیسے کی کمی سے 278روپے 52پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

سپلائی بہتر ہوتے ہی اختتامی لمحات میں ڈالر کی طلب بڑھنے سے ڈالر کی پیشقدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 06پیسے کے اضافے سے 278روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 17پیسے کے اضافے سے 280 روپے 24پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…