بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

81ماہ کے بعدپہلی بارمہنگائی کی شرح کم ترین سطح پرآگئی

datetime 1  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) 81ماہ کے بعدپہلی بارمہنگائی کی شرح کم ترین سطح پرآگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق 81ماہ کے بعدپہلی بارمہنگائی کی شرح کم ترین سطح پرآچکی ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق دسمبرمیں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ (سی پی آئی)4.1فیصدریکارڈکیاگیا

جونومبرمیں 4.9اورگزشتہ سال دسمبرمیں 29.7فیصدتھا، شہری علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ دسمبرمیں 4.4فیصدکی سطح پرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 5.2فیصداورگزشتہ سال دسمبرمیں 30.9فیصدتھا، دیہی علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ دسمبرمیں 3.6فیصدریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 4.3فیصداورگزشتہ سال دسمبرمیں 27.9فیصدتھا،صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ(ایس پی آئی) دسمبرمیں 4.2فیصدکی سطح پرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 7.3فیصد اورگزشتہ سال دسمبرمیں 35.3فیصدتھا، ہول سیل پرائس انڈیکس دسمبرمیں 1.9فیصد ریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 2.3فیصد اورگزشتہ سال دسمبرمیں 27.3فیصدتھا،شہری علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی بنیادی افراط زردسمبرمیں 8.1فیصدکی سطح پرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 8.9فیصد اورگزشتہ سال دسمبرمیں 18.2فیصدتھا،دیہی علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی بنیادی افراط زر دسمبر میں 10.7فیصدریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 7.5فیصد اورگزشتہ سال دسمبرمیں 25.1فیصدتھا،دسمبرمیں چکن کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر13.06فیصد، دال چنا6.94فیصد، پیاز4.91فیصد،ٹماٹر3.28فیصد، مصالحہ جات 2.60فیصد، دال ماش2.59فیصد، بیسن 2.55فیصد، تازہ سبزیاں 2.27فیصد،آٹا 0.99فیصد، دال مسور0.75فیصد، چاول 0.50فیصد اورگندم سے بنی مصنوعات کی قیمت میں 0.36فیصدکی کمی ہوئی،

بجلی کی نرخوں میں 5.68فیصد اورتعمیراتی سامان کی قیمت میں 0.06فیصدکی کمی ہوئی ہے اس کے برعکس آلو کی قیمت میں 12.42فیصد، تازہ پھل 8.84فیصد، بناسپتی گھی 5.42فیصد، کوکنگ آئل 4.39فیصد، سرسوں کاتیل 2.96فیصد، شہد2.69فیصد۔ چینی 2فیصد، مچھلی 1.82فیصد، انڈے 1.01فیصد، گوشت 0.81فیصد،لوبیا0.56فیصد، ڈرائی فروٹس 0.32فیصد، مشروبات 0.23فیصد، دال مونگ 0.20فیصد، دودھ سے بنی مصنوعات 0.05فیصد اورتازہ دودھ کی قیمت میں 0.02فیصدکااضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…