پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید کمی کردی

datetime 17  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید دو فیصد کمی کردی جس کے بعد شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد کی سطح پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کے زیر صدارت زری پالیسی اجلاس ہوا جس میں نئی مانیٹری پالیسی وضع کی گئی۔ اجلاس بعد اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی۔کمی کے بعد پالیسی ریٹ 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد پر آگیا ہے اس کا اطلاق 17 دسمبر 2024 سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا تسلسل جاری ہے اور یہ پانچویں بار شرح سود کم کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2024 میں عمومی مہنگائی کی شرح کم ہوکر 4.9 فیصد رہ گئی، اکتوبر 2024 میں جاری کھاتہ مسلسل تیسرے مہینے فاضل رہا، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 12 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔زری پالیسی کمیٹی نے 2025 میں جی ڈی پی کی نمو 2.5 سے 3.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ظاہر کی ہے، جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران برآمدات میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا، اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی کے مثبت اثرات سامنے آئے۔

زری پالیسی کمیٹی نے مالیاتی خسارے پر قابو پانے کے لیے حکومت کو ٹیکس وصولی کے اہداف کے حصول پر زور دیا، نومبر 2024 تک بینکوں کے نجی شعبے کو قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا، قرضوں میں بھی تیزی آئی۔مالی سال 2025 کے دوران اوسط مہنگائی کا تخمینہ 11.5 تا 13.5 فیصد کی حد سے کافی کم رہنے کا امکان ہے، مہنگائی میں کمی آئی لیکن صارفین کی مہنگائی کی توقعات میں اضافہ برقرار رہا، 2025 تک جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے 0 سے 1 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…