جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سے قرضوں پر وعدوں کی تکمیل’ پاکستان کو تاحال چین سعودی مدد کا انتظار

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ابتدائی طور پر تاخیر کے باوجود وہ چینی قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے پرامید ہے، موخر ادائیگیوں پر سعودی عرب سے تیل حاصل کیا جائے گا تاکہ5 بلین ڈالر کے بیرونی فنڈنگ کے خلا کو پر کیا جاسکے.۔یہ امیدیں ان یقین دہانیوں سے وابستہ ہیں جو ان ممالک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے 7 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری کے وقت آئی ایم ایف بورڈ کو کرائی تھیں۔

حکومت نے آئی ایم ایف کے دورے پر آنے والے وفد سے دسمبر کے آخر تک پاکستان خودمختار دولت فنڈ قانون میں زبردستی ترمیم کرنے کی اپنی شرط کا جائزہ لینے کی بھی درخواست کی۔ آئی ایم ایف نے اس درخواست پرگذشتہ روز بھی کوئی جواب نہیں دیا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کرنے کے لیے الواریز اور مارسل ایڈوائزری سروسز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ مرکزی بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر رضا باقر جو الواریز کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں وہ بھی گذشتہ روز آئی ایم ایف کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ کے وعدوں پر بریفنگ لی جو 2024 سے 2027 تک 5 بلین ڈالر کے فنڈنگ خلا کو پْر کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ پاکستان نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ چین کا ایگزم بینک 3.4 بلین ڈالر کے پراجیکٹ قرض کو رول اوور کرے گا اور سعودی عرب 1.2 بلین ڈالر فنانسنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔

تاہم، ابھی تک ان دونوں ایشوز پر کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی، حالانکہ چین اس حوالے سے حکومت سے رابطے میںہے۔ ان ممالک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے براہ راست آئی ایم ایف بورڈ کو یقین دہانی کرائی تھی، حکومت کو امید ہے کہ یہ ٹرانزیکشنز جلد مکمل ہو جا ئیں گی۔ 2024ـ2027 کے عرصے کے لیے کل $5 بلین بیرونی فنانسنگ کا خلا ہے جبکہ اس مالی سال کے لیے 2.5 بلین کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔7 بلین ڈالر کے پیکیج کے وقت، پاکستان 2.5 بلین ڈالر کے قرض کی ضروریات کے مقابلے میں 3.2 بلین ڈالر جمع ہونے کیلئے پْر امید تھا۔اس میں 1.2 بلین ڈالر کی سعودی تیل کی سہولت شامل ہے۔ تیل کی سہولت کو حتمی شکل دینے میں ہر ماہ تاخیر سے مالی سال کے اندر دستیاب فنڈز میں 100 ملین ڈالر کی کمی ہو جاتی ہے۔ پاکستانی حکام اس سہولت میں توسیع کے لیے سعودی حکومت کو قائل کرنے کے لیے پرامید ہیں۔چینی ایگزم بینک کو 3.4 بلین ڈالر قرض کی ری شیڈولنگ کے بعد اگلے 11 ماہ کیلئے تقریباً 750 ملین ڈالر واجب الادا ہیں۔ ایگزم بینک کی جانب سے 2.7 بلین ڈالر کے چینی منصوبے کا قرضہ اکتوبر 2025 سے ستمبر 2027 تک مکمل ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…