جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

افراط زر کی شرح کو ریورس گیئر لگ گیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح میں اعشاریہ دو سات فیصد اضافہ ہوگیا، اکتوبر میں مہنگائی میں اضافے کی شرح توقع سے زائد رہی، تازہ سبزی، پیاز، گیہوں اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔افراط زر کی شرح کو ریورس گیئر لگ گیا، مئی2023 میں 38 فیصد کی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد بتدریج نیچے آتے آتے اکتوبر میں پھر بڑھ گئی۔

گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح سات اعشاریہ ایک سات فیصد ہوگئی جو ستمبر میں چھ اعشاریہ نو فیصد تھی وزارت خزانہ نے گزشتہ ماہ کے لئے افراط زر کا اندازہ چھ سے سات فیصد لگایا تھا۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق اکتوبر 2024 میں تازہ سبزی، پیاز، گندم، دالیں، پانی کی فراہمی، الیکٹرک چارجزاور ہاس ہولڈ ٹیکسٹائل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2024 تک افراط زر آٹھ اعشاریہ چھ سات فیصد رہا جو گزشتہ مالی سال چار ماہ میں اٹھائیس اعشاریہ چار پانچ فیصد تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…