ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کاروباری حضرات کے لیے کونسا عرب ملک بہتر ہے؟نام سامنے آ گیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسقط (این این آئی )کاروبار اور سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے عمان کو بہترین ملکوں میں شامل کرلیا گیا، عالمی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عما ن کو 2024میں سرمایہ کاری یا کاروبار کرنے کے لیے دنیا کے بہترین ممالک کی باوقار فہرست میں عالمی سطح پر 21ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

یہ دوستانہ کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے عما ن کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے،عالمی سطح پر کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملکوں کی فہرست میں عمان کی شمولیت سے واضح ہے کہ اسے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔عمان اپنے ویژن 2040کے تحت قومی معیشت کو متنوع بنانا چاہتا ہے جبکہ تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرتے ہوئے ایک پائیدار اور جدت پر مبنی مستقبل کا خواہشمند ہے،وزارت تجارت، صنعت اور فروغ سرمایہ کاری نے ان اصلاحات کو آگے بڑھانے، اقتصادی ترقی کو بڑھانے، نجی شعبے کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے ٹھوس فریم ورک فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

عمان کا معاشی استحکام کا اسکور 92.12ہے،اس کے علاوہ عمان نے اپنی حکومتی پالیسیوں (92.36)اور ہنر مند لیبر فورس (92.75)کے لیے قابل تعریف درجہ بندی حاصل کی ہے۔عمان کے ادارہ جاتی فریم ورک کی درجہ بندی 92.34کے ساتھ مل کر یہ عوامل غیر ملکی سرمایہ کاری اور انٹرپرینیورشپ کے لیے اس کی کشش کو واضح کرتے ہیں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…