پیر‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2024 

دالوں، درجہ اول گھی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

datetime 27  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ہول سیل ،پرچون سطح پر مختلف دالوں ،درجہ اول گھی کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سفید چنے،نیا چاول اور درجہ دوم گھی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا (باریک)کا ڈی سی ریٹ275روپے جبکہ پرچون قیمت280روپے مقرر ہے تاہم ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا کی قیمت70روپے اضافے سے345روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ پرچون سطح پراس کی 360سے380روپے کلو تک فروخت جاری ہے۔

کالا چنا (باریک)کی ہول سیل میں ڈی سی قیمت270روپے جبکہ پرچون فروخت کے لئے 280روپے مقرر ہے تاہم ہول سیل میں اس کی قیمت میں بھی 70روپے اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ 340روپے کلو تک پہنچ گیا ہے اور پرچون سطح پر اس کی 360سے370روپے فروخت جاری ہے۔بیسن کی ہول سیل قیمت290جبکہ پرچون سطح پر 300روپے مقرر ہے تاہم ہول سیل میں 20روپے اضافے سے اس کی قیمت310روپے کلو تک پہنچ گئی ہے اور پرچون سطح پر 320روپے تک فروخت جاری ہے۔اوپن مارکیٹ میں درجہ اول گھی کی قیمت 15روپے اضافے سے 515روپے کلوہو گئی ہے اس کی پانچ پیکٹ کی پیٹی 75روپے اضافے سے2575روپے ہو گئی۔

ہول سیل مارکیٹ میں سفید چند کی قیمت میں 30روپے کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 270روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، مارکیٹ میں نئے چاول کی قیمت میں بھی 10روپے کمی ہوئی ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم گھی کی ہول سیل فی کلو قیمت 12روپے کمی سے440روپے ہو گی جبکہ 12پیکٹ کی پیٹی کی قیمت میں 144روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طاہر ثقلین بٹ نے ہول سیل اور پرچون سطح پر مختلف اشیائے خورونوش کی ڈی سی ریٹ کے مطابق فروخت نہ ہونے کے حوالے سے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے جو ریٹ لسٹ نکالی جاتی ہے وہ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی۔

ڈی سی ریٹ میں دالوں کی جو پرچون سطح پر قیمتیں مقرر کی جاتی ہیں وہ ہول سیل میں اس سے بھی زیادہ نرخوں پر مل رہی ہوتی ہیں، ٹرانسپورٹیشن،دکان کے اخراجات، لفافوں، بجلی کے بل اور ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ہول سیل مارکیٹوں میں اپنی اعلان کردہ قیمتوں کا نفاذ یقینی بنائے اورپرچون دکاندار وں کے لئے جائز منافع کا تعین کر دے ہم حکومت کو گارنٹی دیتے ہیں اس سے زائد نرخوں پر فروخت نہیں ہو گی۔



کالم



سٹارٹ اِٹ نائو


ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…